23 جنوری، 2025، 7:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85728646
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شہداء کی تعداد 47 ہزار 283 تک پہنچ گئی

تہران - ارنا - غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آج اپنے تازہ بیان میں جنگ کے شہداء کی تعداد 47,283 بتائی ہے۔

جمعرات کو غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مزید 122 شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

 بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کے خلاف جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 47,283 اور زخمیوں کی تعداد 111,472 ہو گئی ہے جبکہ  غزہ پٹی میں اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اتوار کی صبح سے نافذ ہو گیا اور اس کا پہلا مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے کے دوران اس کے دوسرے اور پھر تیسرے مرحلے میں معاہدے پر عمل درآمد پر مذاکرات ہوں گے۔

یہ معاہدہ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی کے ذریعے طے پایا اور اس کے بعد قاہرہ اور دوحہ میں مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .